رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر کو خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔
سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔
ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔