آج ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،خیبر پختونخوا، پنجاب ، بلوچستان کے بعض علاقوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی ہے۔
جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پر بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین اور جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بہاولپور ، رحیم یار خان 43، مظفر آباد41، سکھر، ٹھٹہ40، کراچی ،لاہور، پشاور،ملتان، فیصل آباد39، کوئٹہ37، اسلام آباد اور گلگت میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔