مون سون سلسلے کے تحت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں کل 22 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 24 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، پشاور، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور مردان میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 جولائی کے دوران ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کا امکان ہے۔
اسی طرح 24 جولائی کے دوران خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، ژوب، بارکھان اور ہرنائی میں بارشوں کا امکان ہے. جبکہ 23 سے 24 جولائی کے دوران مٹھی، سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص اور لاڑکانہ میں بارشوں کا امکان ہے۔
دیامیر، استور، اسکردو، گلگت اور گھانچے میں 22 سے 27 جولائی کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔