ہری پور میں مسلسل تیز بارش کے ضلعی انتظامیہ کی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دریاۓ دوڑ اور دریاۓ سندھ کے کنارے رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی الرٹ جاری کردیا ہے۔
ہری پور میں پچھلے کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث ہری پور میں گزشتہ تین گھنٹوں سے بجلی منتقطع ہے۔
تیز بارش کے بعد ندی نالیوں میں تغیانی جبکہ جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔ جس کے بعد مقامی آبادی زیر آب آگئی ہے۔
ڈی سی نے دریائے دوڑ اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ بارش سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پر رہا ہے۔
مختلف دیہاتوں کا ہری پور شہر سے زمینی رابطہ منتقع ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔