نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ اگلے تین دنوں کے دوران ، پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ میں ہائی لیول فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران جموں کے با لائی علاقوں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی ندی نالوں بشمول نالہ ایک، دائیک، اور پلکھو میں شدید طغیانی متوقع اور ملحقہ علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ جبکہ علاوہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق چھ انچ کا سیلابی پانی پیدل افراد کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے جبکہ محض ایک فٹ سیلابی پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں سیلاب کے دوران پل خطرناک ہو سکتے ہیں۔