فیصل آباد : امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے کرنیوالی جماعتوں کے سربراہوں کو چوکوں پر لٹکایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیزپرٹیکس لگائےجارہےہیں، لگتاہےحکمران کاروبارتباہ کرنےکےایجنڈےپرہیں.
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بجلی بحران سمیت تمام مسائل کےحل کیلئےعوامی ایجنڈہ بنایاہے، قومی ایجنڈےکانام حق دوعوام کورکھاہے، ملک کیلئےخون بہانےوالی جماعت کومخصوص جماعت سےاتحادکاکہاجاتاہے لیکن ہمارااتحادکسی سیاسی جماعت سےنہیں،عوام سےہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ بجلی کاٹیرف درست کرکے بجلی سستی کی جائے اور آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ بجلی پیدانہ کرنےوالی آئی پی پیزکوادائیگیاں کی گئیں، آئی پی پیزمعاہدےکرنیوالی جماعتوں کےسربراہوں کوچوکوں پر لٹکایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدے ختم نہ ہوئے تو دھرنا چلتا رہے گا، دھرنے کے مخالفین اپنی سیاسی حیثیت ختم کرلیں گے۔