ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
40 کروڑ ڈالر قرض کی رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں، انفرا اسٹکچر کی تعمیر پر خرچ ہوگی، منصوبے کے تحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو بحال کیا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2022 میں سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی، 21 لاکھ گھر مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 2 سال گزرنے کے باوجود کئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔