ملک میں مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراؤٹ کا شکار ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0 اعشاریہ 15 فیصد کی کمی ہوگئی۔
اعدادوشمار کےمطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا سالانہ مجموعی پارہ 14 اعشاریہ 07 فیصد پر آگیا ،ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی،13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹ کےمطابقایک ہفتے میں پیاز فی کلو 5 روپے 58 پیسے مہنگے ہوگئے، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 27 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 1 روپے 65 پیسے مہنگے ہوئے،آلو،چاول،تازہ دودھ، کیلے،بیف نمک ،گڑ بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 19 روپے 3 پیسے سستے ہوئے،گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 6 روپے 73 پیسے سستا ہوا،ایک ہفتے میں گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہوا،پیٹرولیم مصنوعات ،دال مسور،چینی، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مٹن،چائے ہی پتی سمیت 19 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔