ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ملازمہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ہندو مذہب کے بجائے عیسائیت کی پیروی کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے بچوں کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے انٹرویو میں بتایا کہ کرینہ کپور کی والدہ بھی عیسائی تھیں۔
سابقہ ملازمہ کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرتی ہیں، وہ بچوں کو بچپن سے ہی مثبت سوچ کا مالک بنانے کے لیے مذہب کے قریب رکھنا ضروری سمجھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اداکارہ کے بیٹے کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتیں تو وہ عیسائی اور سکھ مذہب کا کلام لگادیا کرتی تھی اور اس پر اداکارہ کو کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوتا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012ء کو پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔