اداکارہ مہرالنسا نے شوہر کی دھمکی کی وجہ بتا دی

معروف پاکستانی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے اپنے شوہر زکریا شاہ کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایات کا انکشاف کیا ہے۔

 مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے مذاق میں کہا تھا، "جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔"

اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں، کیونکہ اگر وہ واقعی "آنٹی" بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ وہ ان کی جائیداد کا آدھا حصہ لے لیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی فٹ رہنا چاہتی ہیں اور شوہر کی خواہش کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں، کیونکہ صحت مند رہنا ضروری ہے۔

مہرالنسا نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا کہ لاہور جاتے ہوئے ان کے شوہر نے فون کر کے ان سے سوال کیا کہ "ڈمبلز گاڑی میں رکھے؟" جس پر وہ حیران رہ گئیں۔