لودھراں: مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی۔
عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے اور مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی۔ ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہرجگہ میرا ساتھ دے سکے۔ اسی دوران شہزاد نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا اور میں نے کافی سوچ بچار کے بعد شہزاد سے چند ماہ قبل شادی کرلی ہے۔آپ سب لوگ میری خوشیوں کے لیے دعا کیجیئے گا۔
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ اعلان ان تمام لوگوں کے لیے ہے جن کو میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے۔ میری دانیہ شاہ سے 2، 4 ماہ قبل شادی ہوچکی ہے۔ شہزاد کا تعلق شجاع آباد سے ہے۔
دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔