محکمہ موسمیات نے ملک میں یکم اگست سے چھ اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
31
جولائی سے 6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے،یکم اگست سے 6 اگست تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے۔
2اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہے،ایک اگست سے6اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے، بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں2اگست سے6اگست تک مٹھی، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے،3اگست سے3اگست تک کشمیر گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کی توقع ہے،2سے 5 اگست کے درمیان موسلادھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
2اگست سے پانچ اگست تک سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔