ادکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کے برطانیہ میں سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

خوبرو ادکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر اداکار دانش تیمور کی برطانیہ میں سیر سپاٹے کی ویڈیو خوب وائرل ہوگئی۔

 

عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہیں، انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009  میں اداکار فہد مصطفی' کے ساتھ ڈرامہ سیریل "تم جو ملے" سے کیا، اس میں انھوں نے یکے بعد دیگرے کئی سپر ہٹ ڈرامے دیے جن میں " تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، میرے مہرباں، پیارے افضل اور میرے پاس تم ہو" خاص اہمیت کے حامل ہیں، اداکارہ نے 8 اگست 2014  کو پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار دانش تیمور سے شادی کر لی، اداکار دانش تیمور کئی ہٹ فلمیں اور گانے دے چکے ہیں۔

 

شادی کے بعد سے ہی اس جوڑی کو مداحوں کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، اس جوڑی کو اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار  دانش تیمور  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل کاپی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

 

یاد رہے کہ عائزہ اور دانش کی دو اولادیں ہیں جن میں ایک بیٹی اور دوسرا بیٹا ہیں، ان کی بیٹی کا نام حورین جبکہ بیٹے کا نام ریان ہے۔