جماعت اسلامی نےعوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جماعت اسلامی نے چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی ،اجلاس میں صوبائی امراء جماعت اسلامی سمیت تمام قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کے14اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ،کل سے کراچی میں جماعت اسلامی دھرنا دے گی، جماعت اسلامی چند روز بعد پشاور لاہور اور کوئٹہ میں دھرنے دے گی، صوبائی ہیڈ کوآرٹرز کے بعد ڈویژنل لیول پر احتجاج شروع کیا جائیگا۔
جماعت اسلامی کےسیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نےپلان سی کی تصدیق کی ہے، جماعت اسلامی نےدھرنے کی14اگست تک کی تیاری کرلی ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے اور رہے گا، حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں پرنظرثانی کرنا پڑیگی۔