عرفی جاوید کی کئی دن بعد عجیب لباس میں واپسی، ویڈیو وائرل

کئی دنوں بعد اپنے بولڈ فیشن سینس کیلئے مشہور بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر نئے اور عجیب آؤٹ فٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بولڈ لباس زیب تن کر کے ناقدین کے نشانے پر رہنے والی عرفی جاوید اس بار ایک سمندری مخلوق آکٹوپس کے لباس پہنے دکھائی دیں جن کو دیکھ کر پاپارازی (فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ) ان کی تصویر اور ویڈیو بنانے پہنچ گئے۔

اپنے انوکھے لباس کی ویڈیو عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عرفی جاوید 8 ہاتھوں کے آکٹوپس تھیم والے لباس میں موجود ہیں جو باقاعدہ ہلتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

اس سے قبل بھی عرفی جاوید مختلف کاسٹیومز پہن کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔