خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلوف، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلوف، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں عارضی پل اور رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے کے پی، جی بی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہمہ وقت نگرانی کی ہدایت کردی گئی، متعلقہ ادارے خطرے سے دو چار آبادیوں کی نشاندہی کرکے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے الرٹ رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، عوام بروقت معلومات کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔