کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 میں دلچسپ تبدیلیاں

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے بنانے والوں نے پروگرام کے سیزن 16 میں دلچسپ تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔

اتوار کو سیزن 16 کے حوالے سے 81 سالہ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اس معروف کوئز شو کے نئے چیپٹر میں منتظمین نے دلچسپ تبدیلیاں کی ہیں۔

اپنے ذاتی بلاگ میں ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ شو کنٹسٹینٹ کو ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا جس میں وہ نہ صرف خطیر نقد رقم کا انعام لے سکے گا بلکہ اپنی ذاتی اسٹوریز بھی شیئر کرسکے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق ان نئی تبدیلیوں میں سے ایک "دگنا استرا" ہے جس کے ذریعے رقم جیتنے والے کنٹسٹینٹ کی جانب سے سپر سوال کا درست جواب دینے پر رقم دگنی ہوجائے گی، تاہم اسکے پاس درست جواب کے چناؤ کےلیے کوئی آپشن نہیں ہوگا۔