گلگت بلتستان میں ہیٹ ویو: گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال

گلگت میں گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے اور جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صوتحال پیدا ہوگئی ہے۔

گلیشیئر پگھلنے سے جگلوٹ گورو کے نالے میں طغیانی آگئی جس کے بعد ٹورسٹ ہوٹل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ 

گلگت کے نواحی قصبے رحیم آباد کے نالے میں بھی سیلاب آیا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقہ زیر آب آگیا۔

اس کے علاوہ سیکڑوں کینال زیرکاشت اراضی اور کئی باغات اورگھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔