اشنا کا ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پیرس اولمپکس 2024 سے مقبولیت حاصل کرنے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف جیسی بیماری کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اداکارہ نے یہ انکشف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پوسٹ کے ذریعے کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کی ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی سطح بلند ہونے کے باعث ان کے پٹھوں کی نشونما میں اضافہ ہوا اور ان کے خون میں اینڈروجنز نامی ہارمون کا اخراج بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے جسم پر زیادہ بال آنے لگتے ہیں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ اگر ان کی تربیت ایک ایتھلیٹ کی طرح کی جاتی اور پی سی اوز کی بیماری پر قابو نہیں پایا ہوتا تو مجھ میں بھی مردانہ خصوصیات آجاتیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ جو خواتین اس مسئلے کا سامنا کر رہی ہیں وہ اسے کنٹرول کر سکتی ہیں اور ان کی بہت سی دوست اداکارائیں بھی اس مسئلے کا شکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی سی تحقیق کے بعد خواتین خود بھی پی سی اوز کو کنٹرول کرسکتی ہیں اور یہ احمقانہ خیال ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی بلند سطح سے زنانہ پن کو نقصان پہنچتا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے ایکس پر الجزائر کی باکسر ایمان خلیف سے متعلق ایک پوسٹ میں لکھا کہ “مجھے یہ سوچنے پردھوکہ دیا گیا کہ ایمان خلیف ٹرانس ہے کیونکہ بہت سے افراد نے اس کھلاڑی کے بارے میں جعل خبریں شئیر کیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رنگین لوگوں کو جھوٹی معلومات سے کتنی آسانی سے تکلیف پہنچائی جاسکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گیں۔