لاہور: پاکستان کے سپر اسٹار اداکار عمران عباس نے شادی نہ کرنے کی ایک دلچسپ وجہ بتائی ہے۔
انسٹاگرام پر اداکار نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سنگل رہنے کی دلچسپ توجیح پیش کی ہے۔
عمران عباس نے لکھا کہ انہیں سنگل رہنا پسند ہیں اور جب انہیں خود کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے عمران عباس حال ہی میں انڈین پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں نظر آئے تھے۔