ولن کے پاس ہیرو سے زیادہ آزادی ہوتی ہے ، حارث وحید

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار حارث وحید نے کہا ہے کہ فلموں اور ڈراموں میں ولن کے پاس ہیرو سے زیادہ آزادی ہوتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا ولن کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے، وہ کہانی اور ڈرامے کے پلاٹ کو آگے لے کر چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ڈرامے کے ہیرو کے پاس زیادہ مارجن نہیں ہوتا جبکہ ولن کے کردار کے پاس بھرپور مارجن ہوتا ہے اور وہ مختلف طریقے سے اپنے کردار کو کرسکتا ہے۔

حارث وحید نے بتایا کہ ڈرامہ سیریز ’جان جہاں‘ میں ان کے منفی کردار ’تبریز‘ کو بہت پذیرائی ملی جس کا انہیں اندازہ نہیں تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی اچھی تھی، ڈائریکشن شاندار تھی اور انہوں نے اپنے کرار کیلئے بہت محنت کی جسے لوگوں نے پسند کیا۔