ثناء جاوید اور شعیب ملک کے سوئٹزرلینڈ میں سیرسپاٹے، اداکارہ نے نئی تصویریں شیئر کردیں

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیل کے میدان سے بننے والی معروف جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

اداکارہ ثناء جاوید نے سوئٹزرلینڈ سے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ثناء نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں چاکلیٹ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی اداکارہ، ثناء شعیب ملک کی تصویروں میں اُنہیں سفید ٹاپ اور جینز میں دیکھاجا سکتا ہے جس میں وہ اپنی فٹنس کے سبب کسی باربی ڈول سے کم نہیں لگ رہیں۔