سنسنی خیز نیٹ فلکس سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ کے دوسرے سیزن کی ریلیز تاریخ آگئی

سیول: موت اور زندگی کے مقابلوں پر مشتمل تجسس سے بھرپور سنسنی خیز نیٹ فلکس ویب سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوگیا۔ 

اپنی منفرد کہانی، تجسس، ڈراما اور سماجی ایشوز کی وجہ سے ’اسکوئیڈ گیم‘ اپنی ریلیز کے ساتھ ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی تھی۔

2021 میں کرونا وبا کے دوران ’اسکوئیڈ گیم‘ کا پہلا سیزن ریلیز ہوتے ہی صرف ایک ہفتے کے دوران پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے تازہ اعلان کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن رواں برس 26 دسمبر کو اسٹریم کیلئے پیش کیا جائے گا۔

نئے سیزن کے اعلان کے ساتھ مداحوں تیسرے سیزن کا سرپرائز بھی دیا گیا ہے جو فائنل ہوگا اور 2025 میں پیش کیا جائے گا۔

’اسکوئیڈ گیم‘ کے نئے سیزن کا آغاز مرکزی کردار جی ہن کے انتقام کے جذبے سے ہوگا جو گیم کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرنے کے مشن پر نکلتا ہے اور خود دوبارہ مہلک ترین گیم کا حصہ بن جاتا ہے۔