وزارت خارجہ میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، نئے سیکرٹری خارجہ اور دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کی تعیناتی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی فرانس میں بطور سفیر تعیناتی متوقع ہے، جبکہ جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوسکتے ہیں، کویت میں پاکستانی سفیر محمد فاروق کو جنوبی افریقہ میں ہائی کمشنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای میں تعینات فیصل نیاز، بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر مقرر ہوسکتے ہیں۔