محکمہ موسمیات نے یوم آزادی پر موسم سہانا رہنے کی خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے یوم آزادی پر موسم سہانا رہنے کی خوشخبری سنا دی، اگست میں شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشیں ستمبر کے وسط تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا زوردار اسپیل جاری ہے، ماہ آزادی کے آغاز سے ہی مون سون کے جاری اسپیل میں بھی تیزی آ چکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر بابر کا کہنا ہے کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، ٹھٹھہ، بدین،  تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشیں ستمبر کے وسط تک جاری رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر بابر کے مطابق لاہور، گجرانوالہ،  سیالکوٹ اور کشمیر کے چند علاقوں سمیت ٹھٹھہ، بدین،  تھرپارکر عمرکوٹ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ یوم آزادی پر موسم سہانا رہنے کی خوشخبری بھی سنا دی، کہا علی الصبح یا دیر رات 14 اگست پر بارش ہوسکتی ہے۔