صدر اور وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کو 66 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے میجر طفیل محمد شہید کو 66 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم مادر وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے، میجر طفیل محمد شہید نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے جرات اور بہادری کی مثال رقم کی، پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے میجر طفیل محمد شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔