اداکارہ رباب ہاشم کی شوبز میں واپسی

خوبرو اداکارہ رباب ہاشم نے نیافوٹوشوٹ  کرواکرشوبزمیں واپس آنے کااعلان کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سرخ لباس میں ملبوس ہیں اوربہت خوب صورت نظرآرہی ہیں،اس شوٹ کوان کے مداح کافی پسندکررہے ہیں اوراس پرمختلف کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 

 

 

2012ء میں ڈرامہ سیریل "نہ کہو تم میرے نہیں"سےاداکاری کاآغازکرنے والی رباب ہاشم نے  ضد ،پیا من بھائے،عنایہ تمہاری ہوئی، عشقاوے‎،منّت‎، ایک تھی مشال، کم ظرف اور میرے محسن سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔

 

 

کراچی میں پیداہونے والی رباب ہاشم نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سے بی بی اے (آنرز) کرنے کے بعدشوبزمیں قدم رکھاتھا۔ 

 پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ  رباب ہاشم نومبر2020ء میں صہیب شمشادکے ساتھ شادی  کے بندھن میں بندھی تھیں اوریہ ان کی ارینج میرج تھی۔