وزارت ریلوے نے اخراجات کم کرنے کے لیے 50فیصد ڈیلی ویجز TLA ملازمین کی ڈاون سائزنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹر سے پاکستان ریلوے میں ریگولر، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین و افسران کی مکمل تفصیلات مانگیں لیں،ریلوے ہیڈکوارٹر نے افسران ملازمین کی تعداد اور اخراجات کی مکمل تفصیلات جمع کروا دیں۔
ذرائع کے مطابق ریلوے میں اس وقت افسران و ملازمین کل آسامیاں 95ہزار 859 ہیں،ریلوے میں اس وقت 59ہزار 326 افسران و ملازمین کام کر رہے ہیں،جن میں سے 52ہزار 899 ملازمین ریگولر، 5ہزار 353 ملازمین ڈیلی ویجز جبکہ 1ہزار 74 افراد کنٹریکٹ پہ کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات، الاونسز کی مد میں 4ارب 25کروڑ 20لاکھ روپے اخراجات آتے ہیں،محکمہ ریلوے میں گریڈ 17سے گریڈ22 کے کل 811افسران کام کر رہے ہیں اور گریڈ 1 تا گریڈ 16 کے 58ہزار 515 ملازمین حاضر سروس ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا ریشنلائزیشن کے نام پر ملازمین کی ڈاون سائزنگ سے اخراجات کم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ، ریلوے کے اخراجات کم کرنے کے لیے 50فیصد ڈیلی ویجز TLA ملازمین کی ڈاون سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکام کا 2ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد میں کمی کا منصوبہ پر زیر غور کیا گیا ،پہلے مرحلے میں 233 ڈیلی ویجز ملازمین کو کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر فارغ کرنے کا فیصلہ جبکہ محکمے میں گریڈ1 تا گریڈ16 کی موجود خالی اسامیوں میں سے 2600 اسامیاں بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔