متھیرا کا اپنے تینوں بچوں کو گھر کے کام پر معاوضہ دینے کا انکشاف

  کراچی: پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے  انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے تینوں  بیٹوں کو گھر کے کام کرنے کا معاوضہ دیتی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں ماڈل نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا برتن دھوتا ہے اور اسے اس کام کیلئے ہر ماہ ان کی بہن پیسے دیتی ہے۔

متھیرا نے بتایا کہ ایک بیٹا ناشتہ بناتا ہے اور تیسرا بیٹا گھر کی الماریوں کو صاف کرتا جسے وہ معاوضہ دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں کو ان کے کام کے پیسے ملتے ہیں تو انہیں کاموں کی اہمیت کا انداز ہوتا ہے اور بچوں کو گھر میں کام کی عادت پڑ جاتی ہے۔

نامور ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ وہ بچوں کے سامنے گھر کے اخراجات کو رکھتی ہیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری پیدا ہو۔

یاد رہے کہ 2014 میں متھیرا پنجابی سنگر کار فلنٹ جے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں لیکن 2018 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔