جماعت اسلامی کے جلسے کے باعث راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج کو کنیٹرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
مری روڈ سے اسلام آباد جانے والا راستہ مکمل بند ہوگیا ہے، اسلام اباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ کے ذریعے وفاقی دارالحکومت داخل ہو سکے گی۔
اسلام اباد جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اسلام اباد سے راولپنڈی جانے والی سائیڈ کھلی رکھی گئی ہے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد انٹرچینج کو جماعت اسلامی کے جلسے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔