چیزیں برداشت سے باہر ہوئیں تو طلاق لی، اچھا شخص ملا تو دوسری شادی کروں گی، صائمہ قریشی

سینیئر اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کو مزید چلانے کی کوشش کی تھی لیکن جب چیزیں ان کی برداشت سے باہر ہوگئیں تو انہوں نے رشتہ ختم کیا اور وہ مستقبل میں اچھا شخص ملنے پر دوسری شادی کریں گی۔

صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سمیت کوئی بھی عورت اپنا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی لیکن جب چیزیں خراب ہوجائیں اور برداشت سے باہر نکل جائیں تو فیصلے لینے پڑتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی کو ختم کرنا ان کے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا لیکن چوں کہ چیزیں ان کی برداشت سے باہر ہوگئی تھیں، اس لیے انہوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

صائمہ قریشی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کو متعدد مواقع دیے اور شادی کو کامیاب کرنے کی کوشش بھی کی لیکن غلط باتیں اور چیزیں بار بار ہونے لگیں تو انہوں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ مشکل یہ درپیش تھی کہ ان کے تینوں بیٹے بڑے ہو رہے تھے اور وہ خراب ماحول میں رہنا نہیں چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے شادی ختم کی۔

ایک سوال کے جواب میں صائمہ قریشی نے کہا کہ ابھی ان کا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن مستقبل میں اچھا شخص ملنے پر وہ دوسری شادی ضرور کریں گی۔

ان کے مطابق خدا نے بھی انہیں دوسری شادی کا حق دیا ہے جب کہ ان کے بیٹے بھی ان کے ساتھ ہیں، بڑے صاحبزادے انہیں کہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی سے متعلق جو اپنی مرضی سے فیصلے کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں اچھا شخص ملنے پر وہ ضرور شادی کریں گی لیکن فوری طور پر ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔