فلم سن آف سردار کیلئے ویزہ نہ دینے پر سنجے دت بھڑک پڑے

 بالی وڈ کے مشہور رگو بھائی اور ڈان اداکار سنجے دت کو کون نہیں جانتا،فلم سن آف سردار2 کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ نے ان کا ویزا مسترد کر دیا جس پر سنجو بابا نے غصے کا اظہار کیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سن آف سردار کی کامیابی کے بعد اب اسکا سیکوئل بننے جارہا ہے جسکی شوٹنگ کا آغاز سکاٹ لینڈ میں ہو گیا ہے لیکن سنجے دت اس فلم کا حصہ نہیںہیں کیونکہ برطانیہ نے ان کو وزیر نہیں دیا ہے۔

اس حوالے سے سنجے دت کا مؤقف سامنے آیا ہے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کیجانب سے ویزا جاری کیا گیا جسکے لیے تمام تر ضروری دستاویزات دی گئی اور رقم بھی جمع کروائی گئی ۔

سنجے دت نے کہا کہ سب تیاریاں مکمل کر لی گئی لیکن ایک مہینے بعد میرا ویزا مسترد کر دیا گیاجو کہ سر اسر غلط چیز ہے،میں ایک چیز جانتا ہوں کہ برطانوی حکومت نے صحیح کام نہیں کیا۔

خیال رہے کہ 1993میں جیل جانے کیوجہ سے برطانیہ کے ویزا کیلئے سنجے دت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔