حمزہ علی عباسی نے پہلی کتاب لانچ کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اب تصانیف بھی لکھنا شروع کردی ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی پہلی کتاب’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ لانچ کر دی ہے۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کتاب کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اداکار نے اپنی کتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ الحمدللّٰہ،  فی الحال میری کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دستیاب ہوگی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں اس حوالے سے تفصیلات کے بارے میں آپ سب کو آگاہ کرتا رہوں گا‘۔

حمزہ علی عباسی کی اس پوسٹ پر بہت سے لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور اُنہیں اپنی کتاب کا آڈیو ورژن ریلیز کرنے کی تجاویز بھی مل رہی ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین ان سے کتاب کے بارے میں کچھ مشکل سوالات بھی پوچھتے نظر آ رہے ہیں اور اداکار اس سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں ۔