سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ ہانیہ عامر کوسجل علی سے زیادہ خوب صورت اداکارہ قراردے دیا۔
سینئرپاکستانی اداکار وسیم عباس نے تابش ہاشمی کےنجی ٹی وی پر پیش ہونے والے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے وسیم عباس سے پوچھا کہ سجل علی اور ہانیہ عامر میں زیادہ خوب صورت کون ہے؟اس سوال کے جواب میں وسیم عباس نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے اُنہیں سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔
اسی طرح میزبان نے وسیم عباس سے پوچھا کہ کیا ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے زیادہ بہتر اداکار ہیں تو اس پر وسیم عباس نے کہا کہ میری نظر میں دونوں ہی کمال اور بہترین اداکار ہیں، لوگ ہمایوں سعید کو کمتر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں اور اگر کمرشلی دیکھا جائے تو وہ عدنان صدیقی سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں۔
وسیم عباس نےاس موقع پر مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف ہمایوں سعید اور فہدمصطفیٰ ہی وہ اداکار ہیں جن کی فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ وسیم عباس نے ہانیہ عامر کے ساتھ مقبول ڈرامہ سیریل "میرے ہمسفر" میں اداکاری کی تھی اور ہانیہ عامر نے وسیم عباس کی بہو کا کردار ادا کیا تھا۔