بوبی دیول اور سوریا کی میگا ایکشن فلم ’کنگووا‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار بوبی دیول اور ساؤتھ اسٹار سوریا کی میگا ایکشن فلم ’کنگووا‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایکشن فلم کا ٹریلر ’کنگووا‘ کے ڈائریکٹر شیوا کے جنم دن کے موقع پر سامنے لایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر سے ثابت ہوتا ہے کہ ’کالکی2898‘ اور ’باہوبلی‘ کے بعد ایک اور ساؤتھ بلاک بسٹر فلم بالی وڈ میں دھماکہ خیز انٹری دینے کو تیار ہے۔

’کنگووا‘ رواں برس کی سب سے مہنگی فلم ہے اور اس کے بجٹ کا تخمینہ 350 کروڑ لگایا گیا ہے جو ’پشپا‘ کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

فلم کو سات مختلف ممالک اور انڈیا کی مختلف ریاستوں میں شوٹ کیا گیا ہے تاکہ قدیم انسانی دور کو اصل صورت میں دکھایا جائے۔

دھماکہ خیر ایکشن مناظر اور شاندار سینماٹوگرافی کیلئے ہالی وڈ انڈسٹری کے ٹیکنیکل ماہرین کی سپورٹ حاصل کی گئی ہے اور ٹریلر میں ان کی محنت نظر آتی ہے۔

فلم کے میں جنگ کے مناظر کیلئے دس ہزار سے زیادہ افراد کے ساتھ شوٹنگ کی گئی اور یہ فلم 10 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔