معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
پیرس اولمپکس میں گزشتہ دنوں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔
مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
پیرس اولمپکس میں ریکارڈ بناکر 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات آگئے۔
بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں پر بھی شکر گزار ہوئے۔
ارشد کی اس پوسٹ پر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پنجابی میں مبارک باد دی۔
سونم باجوہ نے ارشد کو پنجابی میں کہا کہ'وادھائیاں، مبارکاں'۔ ادکارہ نے مزید لکھا کہ آپ اس کے مستحق تھے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔