نتاشا کو طلاق دینے کے بعد پانڈیا برطانوی اداکارہ کے ساتھ نظر آنے لگے

بھارت کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کو طلاق دینے کے بعد برطانوی اداکارہ و گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ نظر آنے لگے۔

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔

گزشتہ ماہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ طلاق کے بعد نتاشا نے بھارت بھی چھوڑ دیا ہے تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب پانڈیا ایک اور برطانوی اداکارہ کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پانڈیا اور جیسمین ایک ساتھ یونان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور دونوں ایک ہی مقام ہی اپنے اپنے اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جس سے یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے دونوں ایک ساتھ موجود ہیں۔

جیسمین والیا انگلینڈ کے شہر ایسکیس میں پیدا ہوئی ہیں اور وہ انگلش، ہندی اور پنجابی میں گانے گا چکی ہیں۔

اس کے علاوہ جیسمین نے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم سونو کی ٹیٹو کی سویٹی کا گیت ’بوم ڈگی ڈگی‘ بھی گایا ہے۔