اصلی اور نقلی حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں پاکستانی وسائل پر حق عوام کا ہے: فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اصلی اور نقلی حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کے وسائل پر حق پاکستانی عوام کا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کا خود خالق ہے، امریکا نے پوری دنیا میں خود جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، کسی کا باپ بھی ہمارے بچوں کے حقوق پر قبضہ نہیں کر سکے گا، ہم امن چاہتے ہیں، غریبوں کا احساس کیا جائے، عالمی قوتیں ہماری مذہبی شناخت ختم کرنا چاہتی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عالمی قوتیں معاشی جنگ پاکستان کی سرزمین پرلڑنا چاہتی ہیں، یہ کس عالمی قوت کے اشارے پر چین کی سرمایہ کاری ضائع کر رہے ہیں، آج چین اور سعودی عرب ہم پراعتماد کرنے کو تیار نہیں۔