بیرک میں چوہے ہیں، نماز پڑھتے ہوئے چھت سے گرتے ہیں، بشریٰ بی بی

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بیرک میں چوہوں سے پریشان ہو گئیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکلا صفائی کی عدم حاضری پر تفتیشی گواہ پر 10ویں مرتبہ بھی جرح نہ ہوسکی۔

عدالت نے گواہ پر جرح کے لئے وکلا صفائی کو مزید ایک موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سماعت کے دوراں بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میری بیرک میں چوہے ہیں، مین نماز پڑھتی ہوں چوہے چھت سے گرتے ہیں، تین ماہ سے چوہوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔

بشری بی بی کے بیان پر جج نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو طلب کرلیا اور حکم دیا کہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ صاحب یہ مسئلہ حل کریں۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں آج ہی اس مسئلے کا پتہ چلا ہے،انشااللہ حل کرلیتے ہیں۔