بنگلا دیش میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 23 افراد ہلاک جبکہ 57 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
بنگلا دیشی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 اضلاع میں 12 لاکھ 40 ہزار خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔
بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار افراد نے سیلاب زدہ علاقوں میں 3500 شیلٹرز میں پناہ لی ہے۔
بنگلا دیش کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں جاری رہیں تو سیلاب کی صورتِ حال برقرار رہ سکتی ہے۔
بنگلا دیش کی وزارتِ زراعت کے مطابق وسیع علاقے پانی میں ڈوبے رہنے سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔