ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 200 کلو میٹر دور

ڈیپ ڈپریشن (ہوا کا شدید دباو) کراچی سے 200 کلومیٹر کی دوری پر رہ گیا جس کے سبب شہر میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطاق ڈیپ ڈپریشن اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں موجود ہے جو کہ ابھی طوفان میں تبدیل نہیں ہوا۔

شدید دباو انتہائی سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے جس کی رفتار 3 سے 5 کلومیٹر کے درمیان ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں بحیرہ عرب پہنچ جائے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان بننے کے بعد بلوچستان کے قریب سے گزرتا عمان کی جانب بڑھے گا، کراچی سمیت دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مون سون کے طاقتور اسپیل کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 127.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔