دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں موسم صاف ہو گیا اور گزشتہ رات بھی بارش نہیں ہوئی۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈز مین نے آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
گراؤنڈز مین نے کل بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سکھانے کا کام شروع کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔