پاکستان کسٹمز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر تفتان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
پاکستان کسٹمز کی جانب سے تفتان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 0.55 بلین روپے جبکہ اس سال 1.35 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔
گزشتہ سال 7994 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 5.5 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے جبکہ رواں سال صرف 8090 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 9.6 بلین روپے وصول ہوئے۔
کسٹم حکام کی اس بہترین کارکردگی کی وجہ مؤثر تشخیص، درست وزن اور ٹیکس میں چھوٹ کا محتاط اطلاق ہے۔