اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیار سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، اس کے علاوہ (ن) لیگ کے دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔