پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ جلسوں کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے شہر کرک میں جلسہ کرے گی جبکہ لاہور میں 20 ستمبر کو جلسہ ہوگا۔ پارٹی قائدین اس بار ہرشہر میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔