محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، میرپور خاص،عمرکوٹ، مٹھی اور تھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، سوات، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے ایک روز تک جاری رہے گا، بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔