ملک کے مختلف حصو ں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصو ں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور ،کرم ،کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، میانوالی،منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لا ہور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ اور سرگو دھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ظاہر کیا جارہا ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔