ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ''یاگی'' چینی صوبے ہینان سے ٹکرا گیا

چین کے جنوبی حصے کو ایشیا کے سب سے طاقتور طوفان ''یاگی'' کا سامنا ہے، سمندری طوفان چین کے صوبے ہینان کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا۔

سمندری طوفان کے زیر اثر جنوبی چین میں شدید بارشوں کے باعث ساحلی علاقوں میں اسکول بند اور سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

سمندری طوفان کے پیش نظر ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہوگئے۔

چین کے بعد طوفان آج ہی ویتنام سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیش نظر ویتنام میں 4 ائیر پورٹس بند کردیے گئے۔

چین سے قبل سمندری طوفان یاگی نے فلپائن میں تباہی مچائی تھی جہاں 16 اموات ہوئی تھیں، فلپائن سے ٹکرانے کے بعد طوفان یاگی کی شدت دوگنا بڑھ چکی ہے۔