ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردوانوح میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، اس کے علاوہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان اور ڈی آئی خان میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ژوب میں 36 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔