ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

  کراچی: ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر ہوا بازی کی زیرصدارت سلیکشن بورڈ نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل کرلیا۔

مذکورہ عہدے کے لیے قائم مقام ڈی جی نادرشفیع ڈار سمیت 11 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے جنہیں 5 ستمبرکو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈی جی سی اے اے کی تقرری 3 سال کے لیے ہوتی ہے، نئے ڈی جی سی اے اے کیلئے برطانیہ اوریورپ میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔